بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالے، حکومت تیار ہے، شیخ رشید

datetime 13  دسمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالے، حکومت تیار ہے، اپوزیشن پھر دھاندلی دھاندلی کا شور کریگی،23 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوگی، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون اپوزیشن کو ہاتھ میں نہیں لے گا،ہسپتال، نالہ لئی اور رنگ روڈ اسی

حکومت میں مکمل ہوں گے، سوا 500 ارب کا ماں بچہ ہسپتال کا منصوبہ ہے، ہمارے شہر کے منصوبوں کیلئے عمران خان کے مشکور ہیں،جو پاکستان کے جھنڈے تلے آئے، امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے،ہم ای پاسپورٹ کی جانب جارہے ہیں، ویزے پر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے، سائبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں، پولیس میں 2 ہزار اور ایف آئی اے میں 9 ہزار بھرتیاں ہوں گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ماں بچہ ہسپتال پہنچے اور تعمیراتی کام کا جایزہ لیا جبکہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوتی ہے،فورسز کی جنگی مشین جی ٹی روڈ پر نکلتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے، 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ قلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم تیار ہیں،اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ بات سنتے ہیں،وزیراعظم کے موبائل پر ساری انفارمیشن ہوتی۔ انہوںنے کہاکہ مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ماں بچہ ہسپتال، نالہ لء رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہونگے،سوا پانچ سو ارب کا ماں بچہ اسپتال کا منصوبہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے شہر کے منصوبوں کے لیے عمران خان کے مشکور ہیں،جو پاکستان جھنڈے تلے آئے امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی کوئی بات چات فیصلہ کن مراحل میں نہیں،ہم ای پاسپورٹ کی جانب جارم رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ویزے کے اوپر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے،ہم سایبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں،دو ہزار پولیس اور نوہزار ایف آئی اے میں بھرتی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…