بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں نیپال کا شہری بغیرمقدمہ چلائے 41 سال تک جیل میں بند رہا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021 |

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں ریاستی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایک نیپالی شہری کو 41 سال تک بغیر مقدمہ چلائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق

انسانی حقوق کی ایک تنظیم کی طرف سے یہ مقدمہ سامنے آنے کے بعد کولکتہ ہائی کورٹ نے مداخلت کی اور عدالت نے اس شخص کو رہا کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درگا پرساد ٹمسینا عرف دیپک جوشی کو 12 مئی 1980 کو ضلع دارجلنگ سے قتل کے ایک مقدمے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 1980 میں 20 سالہ دیپک سرسوں کی فروخت کے لیے ایلام کے مگلبیرے بازار گیا تھا۔ نوجوان لمبک گا?ں کا رہنے والا ہے۔ نوجوان کے گھر والوں کو اس دن اس کا علم نہیں ہوا، انہوں نے اس وقت نوجوان کو کافی تلاش کیاتھا۔بعد میں پتہ چلا کہ وہ دارجیلنگ گیا تھا جہاں وہ کام کرتا تھا۔ لیکن وہاں اسے ایک خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…