بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تگڑا ہدف دے دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تگڑا ہدف دے دیا، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا

آغاز کیا لیکن پاکستان کا مجموعی سکور صرف ایک ہوا تھا کہ بابر وکٹ کیپر کو کیچ تھما کر بغیر کوئی رنز بنائے واپس لوٹ گئے، ان کے بعد فخر زمان آئے انہوں نے دس گیندوں کا سامناکیا اور دس رنز بنائے اور وہ بھی بروکس کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی انہوں نے 52 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور شیفرڈ کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آصف علی صرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، افتخار احمد 7 رنز بنا کر اسمتھ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 39 گیندوں پر 68 رنز بنائے ان کی اننگ میں چھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے وہ ڈریکس کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 10 گیندوں پر 30 رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیتنے کے لئے 201 کا ہدف دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…