بوسنیا (این این آئی)بوسنیا ہرزیگووینا کے سرب حصے والے پارلیمان نے مرکزی حکومت سے آزادی حاصل کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بوسنیائی سرب رہنما میلوراڈ ڈوڈک نے اراکین پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریپبلیکا سرپسکا کی آزادی کا لمحہ ہے۔ اس طرح
ری پبلک سرپِسکا بوسنیا کی مسلح افواج، عدلیہ اور ٹیکس نظام سے دستبرداری حاصل کر سکتی ہے۔ منظور کی گئی قرارداد کے مطابق آئندہ چھ ماہ میں سرپسکا میں نئے قوانین متعارف کروائے جائیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس طرح مقامی سرب اور مرکزی بوسنیا ہرزیگووینا کی حکومت میں تنازعہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔