نیویارک(این این آئی)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اسپیس فیچر کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کی آسانی کے لیے نئی سہولت شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا ۔بغیر لاگ ان ہوئے اسپیس میں شامل ہونے والے اس میں حصہ نہیں لے سکتے
صرف اسپیس میں موجود لوگوں کی گفتگو کو سن سکتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ میزبان اور سامعین کی آسانی کے لیے ٹوئٹر نے آسانی کردی ہے، اب میزبان اور سامعین کسی کو بھی اسپیسس آڈیو براڈکاسٹ کا براہ راست لنک بھیج سکتے ہیں۔اگر آپ نے ٹوئٹر سے اکائونٹ کو ڈی ایکٹیویٹ کررکھا ہے تو بھی آپ اپنے ساتھیوں کی اسپیس کو جوائن کرسکتے ہیں۔