بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی کی ہسپتال سے پہلی ویڈیو شیئر کردی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)گلوکار فلک شبیر نے اپنی بیٹی کی ہسپتال سے پہلی ویڈیو شیئر کردی۔انسٹاگرام پر فلک شبیر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سارہ خان نے ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور انہیں پیار کررہی ہیں۔فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر ہسپتال سے اپنی بیٹی عالیانہ فلک اور

اہلیہ سارہ خان کی ویڈیو شیئر کی اور دو تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے دنیا کی تمام مائوں کو سپر ہیروز قرار دیا اور لکھا مائیں کائنات کی ہر چیز کو سنبھال سکتی ہیں۔انہوں نے سارہ خان کے لیے خوبصورت پیغام لکھا سارہ تم صرف میرے بچے کی ماں نہیں ہو بلکہ میرے دل کی دھڑکن ہو۔ میں تم سے وعدہ کرتاہوں کہ میں اپنی زندگی کی آخری سانس تک تم سے محبت کروں گا اور تمہاری اور ہماری بیٹی کی حفاظت کروں گا۔واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کے گھر گزشتہ روز بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی،فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی ننھی پری کا نام عالیانہ فلک رکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…