ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی دورہ پاکستان پرتھریٹ الرٹ دیدیا گیا

25  ستمبر‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ اندیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آ رہی ہے اور ابھی سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ایک تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیاہے

اور وہ احسان اللہ احسان پروٹون میل ڈاٹ کام سے بھیجی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ ای میل اس ایڈریس سے [email protected] سے بھیجی گئی جس میں احسان اللہ احسان کے غلط سپیلنگ استعمال کئے گئے ہیں ، آپ کو اچھی طرح پتا ہے کہ انڈین سپیلنگ کس طرح کے ہوتے ہیں، آئی سی سی کو اس پر نوٹس لینا چاہیے ، یہ بین الاقوامی کرکٹ کے خلاف سازش ہے۔دوسری جانب کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریو نے زبردست بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا منصوبہ ہے ، ہماری مین این ڈویمن ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ،ہمارا ارادہ یہی ہے کہ ہم ٹورز کی ذمہ داریاں پوری کریں گے ، ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے ، ہماری مین اور ویمن ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے ، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہے ، منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے جس دوران گزشتہ ہفتے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال اور معاملات پر گہری مشاورت ہوئی ، میں نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہو گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…