جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیف الرحمان کی عبوری ضمانت خارج سپریم کورٹ کے باہر گرفتار کرلیا گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے نیب ملزم سیف الرحمن کی عبوری ضمانت خارج کر دی ،احاطہ عدالت سے گرفتاری پر نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کی سماعت دو ہفتے بعد مقرر کرنے کا حکم دیا جبکہ عدالت عظمیٰ نے ڈی جی نیب عرفان منگی کا معافی نامہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر ملوث اہلکاروں کو

خود معافی مانگنا ہوگی. نیب نے ملزم سیف الرحمن کو گرفتار کر لیا۔سپریم کورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے زریعے عوام سے 116 ارب بٹورنے والے بی فار یو گلوبل گروپ آف کمپنیز کے مالک سیف الرحمان کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ اربوں روپے کا کیس ہے نیب ملزم سے تفتیش کرنا چاہتا ہے،جسٹس منصور نے کہا قانون کے مطابق ایس ای سی پی نے ریفرنس نیب کو بھجوایا، سیف الرحمان کتنا ٹیکس ادا کرتا ہے؟ ملزم کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ٹیکس گوشواروں کے مطابق سیف الرحمان تنخواہ دار ملازم ہے تاہم کرپٹو کرنسی کاروبار کے شواہد نہیں ملے،ملزم سیف الرحمان کا بظاہر کوئی کاروبار نہیں ہے. وکیل ملزم لطیف کھوسہ نے کہا کہ سیف الرحمان کے کیس پر کمپنیز ایکٹ کا اطلاق ہوتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ غیررجسٹرڈ کمپنیوں پر کمپنیز ایکٹ کیسے لاگو ہوسکتا ہے. ایس ای سی پی نے خود نیب کو کارروائی کیلئے ریفرنس بھیجا. ایس ای سی پی نے معیشت اور قانون دیکھ کر ہی فیصلہ کیا ہوگا،نیب نے سیف الرحمن کی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…