منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

انگلینڈ پاکستان کا قرض نہیں اتارسکا،سابق انگلش کپتان بھی برہم

datetime 21  ستمبر‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتارسکا۔انگلش ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے کے رد عمل میں مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ انگلش کرکٹ گورننگ باڈی اور کھلاڑیوں کے پاس موقع تھا کہ قرض اداکرتے، اس کرکٹ نیشن جس نے بہت چیلنجز کا سامنا کیا۔مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ

انگلش کرکٹ بورڈ نے صرف ایک بیان جاری کرکے غلط کیا جب کہ انگلینڈ پاکستان کا واجب الادا قرض نہیں اتارسکا۔سابق کپتان نے بتایا کہ چند روز قبل نیوزی لینڈ نے بھی سکیورٹی تھریٹس کی بنیاد پرٹور ختم کیا، یہ پاکستان کا ہائی پروفائل سیزن تھا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیاکو دورہ کرنا تھا لیکن اس وقت سب کچھ چکنا چورہوگیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو اس وقت شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے لکھا تھا کہ وباکے دنوں میں پاکستان اور ویسٹ انڈیزنے انگلینڈ کا دورہ کرکے سخاوت دکھائی تھی، انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا فیصلہ دورہ جنوبی افریقا کی دستبرداری اور مانچسٹرٹیسٹ کی منسوخی سے بدتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا غصہ قابل فہم ہے جب کہ رمیز راجا سابق کرکٹر ہیں اس لیے وہ کھلاڑیوں کی زبان بول رہے ہیں۔واضح رہے کہ پیر کے روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…