منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

قائداعظم ہاؤس کی کوئی چیز بیچی نہیں جارہی سندھ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم ہاس کی کوئی چیز بیچی نہیں جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ سفارکی پارک اور چڑیا گھر کے معاملات دیکھ رہا ہوں۔ سفاری پارک اور کراچی زو کے ایم سی کے بڑے اثاثے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی عباسی اسپتال کو نہیں چلا سکتی۔

چاہتا ہوں کہ حکومت سندھ عباسی اسپتال میں مداخلت کرے، یا پھر پبلک پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ عباسی اسپتال کو چلایا جائے۔ کراچی کی ٹوٹی سڑکوں کے ذکر پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے عامر لیاقت حسین نے جہانگیر روڈ پر کام کرایا، تاہم پی ڈبلیو ڈی نے لیپا پوتی کر کے جہانگیر روڈ بنایا۔ سڑک تو بنادی گئی تھی لیکن سیوریج سسٹم کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔ کے ایم سی سڑک اور واٹر بورڈ سیوریج کی بہتری پر کام کر رہی ہے۔ سیوریج کا کام مکمل ہونے کے بعد کارپیٹنگ کی جائے گی۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ جہانگیر روڈ کے باسیوں کو گٹر کے پانی میں نہیں رہنے دیں گے۔ مانتا ہوں شہر کی سڑکوں کا حال بہت برا ہے۔ کوئی بھی سڑک بنانے جائیں گے تو پہلے ٹینڈر ہوگا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے پاس 5کروڑ روپے تعمیراتی کام کے ہونگے۔ بارش کے بعد جہانگیر روڈ پر سڑک ڈالی جائے گی۔ 4 سڑکوں کا پی سی ون تیار کر کے سندھ حکومت کو بھیج دیا ہے۔مردم شماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ مردم شماری پر سندھ حکومت کا مقف پہلے دن سے ایک ہی ہے۔ سندھ میں مردم شماری درست نہیں ہوئی۔ سندھ حکومت کے نمائندے کے طور پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوا تھا۔ٹیکس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ریاست کو چلانے کیلئے ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔ کے ایم سی ٹیکس جمع نہیں کرے گی تو معاملات کیسے چلیں گے۔ کوئی نیا انڈر پاس، فلائی اوور، پارکس کیلئے پیسہ کہاں سے آئے گا۔ وفاق سے پیسہ مانگوں یا سندھ حکومت سے؟۔ وفاقی وزرا آتے ہیں اور باتیں کرکے چلے جاتے ہیں۔ کے ایم سی کو ہم خیرات پر چلائیں گے یا اپنے وسائل پر؟۔ امید ہے کہ ٹیکس سے متعلق جواب جلد ملے گا۔ فیو میگیشن کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،جلد اسے شروع کرا دیں گے۔ 15کروڑ کی آمدنی 7 ارب تک پہنچے گی تو معاملات اچھے ہوجائیں گے۔ کے ایم سی کا فائدہ ہوگا تو کراچی کے شہریوں کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میونسپل ٹیکس کی وصولی سے 7 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہوگی۔ 6 ماہ میں بلدیاتی الیکشن ہونے ہیں۔ اگلا جو بھی میئر آئے گا تو کے ایم سی مالی طور پر مستحکم ہوگی۔ چاہتا ہوں کہ آئندہ میئر جو کسی بھی جماعت کا ہو اس کے سامنے مالی مسائل نہ ہوں۔ کے ایم سی کا اپنے پیر پر کھڑے ہونے کا حق نہیں۔ مسئلہ اختیارات اور وسائل کا نہیں، نیت کا تھا۔مرتضی وہاب کے مطابق کے الیکٹرک نے ٹیکس وصولی پر رضامندی ظاہر کی جس کے ہم مشکور ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کے کچھ وفاقی وزرا، گورنر سندھ کہتے ہیں یہ نہیں ہونیدینگے، مگر جب 5 روپے پیٹرول مہنگا ہوا تو کسی نے چوں تک نہیں کی۔ ایڈوانس انکم ٹیکس عائد کیا گیا، کسی نے آواز بلند نہیں کی۔ مگر اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کے ایم سی کو اپنے پیر پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ کے الیکٹرک کے 30 لاکھ صارفین ماہانہ بلز ادا کرتے ہیں۔ کے ایم سی ٹیکس کو سیاست کی نظر کردیا گیا ہے۔اہم عمارتوں سے متعلق پی پی رہنما نے کہا کہ کے ایم سی کے کل پارکس 46 ہیں۔ کے ایم سی کے 28 پارکس درست حالت میں ہیں۔ 3ماہ میں 19پارکس کو بہتر کریں گے۔ ضلع وسطی کے ذیشان حیدر پارک کی تزئین و آرائش کا افتتاح بھی کر رہے ہیں۔ سفاری پارک اور کراچی زو کے ایم سی کے بڑے اثاثے ہیں۔ سفاری پارک اور چڑیا گھر کے معاملات دیکھ رہا ہوں۔ غفلت برتنے والوں کا خلاف کارروائی ہوگی، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔ قائداعظم ہاس سے متعلق واضح کرنا چاہتا ہوں کہ قائد اعظم ہاس کی کوئی چیز بیچی نہیں جا رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…