پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

کرونا ویکسین نہ لگوانے والے یکم اکتوبر سے کئی سہولتوں سے محروم ہوجائیں گے

datetime 21  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(اے پی پی ٗ این این آئی)نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) نے ‏یکم اکتوبرسے ایسے تمام افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ان پر روزمرہ زندگی کے استعمال کی بہت ساری سہولیات کی بندش کا اعلان کردیا ہے۔منگل کو این سی او سی کی جانب سے جاری ٹویٹ میں عوام کو متنبہ کیا کہ یکم اکتوبر سے ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ان پر روزمرہ

زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔لہذا تمام وہ افراد جنہوں نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لگوائی وہ ویکسی نیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروایں تاکہ ان کی زندگی رواں دواں رہ سکے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی انسداد کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست گزاروکیل کے خود بھی ویکسین نہ لگوانے کے انکشاف پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھا، اب جوجوویکسینیشن نہیں کررہا وہ توپھرڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہوا ۔منگل کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے زبردستی انسداد کورونا ویکسنین لگوانے کیخلاف درخواست پرسماعت کی،عدالت کے استفسار پر درخواست گزاروکیل شاہینہ شہاب الدین نے ویکسین نہ لگوانیکا انکشاف کیا تو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بغیرویکسینیشن عدالت آنے پرباراوربنچ نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہے آپ کورٹ کیسے آکتی ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں پیش ہونے کی تجویز دی عدالت نے وکیل کوویکسنیشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کے سائنسدان اس کو دیکھ رہے ہیں آپ ویکسینیشن کے بغیرسفر کیسے کرسکتی ہیں، بائیس کروڑعوام کے بھی حقوق ہیں جن کو تو متاثرنہیں کرسکتے ،عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…