پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

طالبان نے ابھی تک اپنے وعدے پورے نہیں کئے،حامدکرزئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے اپنے کیے ہوئے وعدے اب تک پورے نہیں کئے۔ایک انٹرویو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان نے لڑکیوں کی تعلیم ، خواتین کے حقوق ، قومی پرچم اور دیگر قومی اقدار کے وعدے کیے لیکن ابھی تک ان وعدوں پر عملدرآمد ہوتا نہیں دیکھا گیا۔سابق افغان صدر نے کہا ہے کہ افغانستان کے لوگوں کو ایک

ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس میں وہ بغیر کسی خوف و ہراس کے رہ سکے جبکہ طالبان دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھیں ، ترقی کے لیے کام کریں اور لوگوں کو خوشی سے رہنے دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایسی کابینہ کی ضرورت ہے جو پورے افغانستان کی نمائندگی کرے جس میں خواتین اور تمام نسلوں کے لوگ نظر آئیں لیکن طالبان نے جو اعلان کیا ہے اس میں ایسا ہوتا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔لڑکیوں کے سکولز کی بندش پر سابق صدر نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے لڑکیوں کی تعلیم کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔حامد کرزئی نے افغانستان میں جاری صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اب بھی اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں خاص طور پر جب ان کی بیٹیوں کے مستقبل کی بات آتی ہے کیونکہ نام نہاد کابینہ نے لوگوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…