ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شعیب اختر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ پر برس پڑے

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کرکٹر شعیب اختر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ بر برس پڑے۔ ایک انٹرویومیں شعیب اختر نے کہاکہ انگلش ٹیم کی دورہ

منسوخی کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، یہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور امریکا کے باہمی تعاون کے ساتھ کیا گیا فیصلہ ہے،یہ طے پاچکا تھاکہ پاکستان کا بیانیہ خراب کرنا ہے اور کردیا ہے، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں، پہلے دیکھ تو لیں پاکستان میں حالات کیا ہیں؟شعیب اختر نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ کاش انگلینڈ پاکستان آجائے اوریہ بیانیہ دے سکیں کہ پاکستان محفوظ ملک ہے لیکن انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہاکہ آپ کو فوجی نکالنے ہوتے ہیں تو پاکستان سے زیادہ کوئی اچھا ملک نہیں ہوتا اور جب فلائٹ نہ مل رہی ہو تو پی آئی اے سے زیادہ اچھی فلائٹ نہیں ملتی، جب ضرورت پڑتی ہے تو ہماری سب اچھا ہوجاتا ہے اور جب ضرورت نہیں رہتی پھر ہمارا سب کچھ برا ہوجاتا ہے۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھاکہ پی سی بی کو اپنے پاؤں پرکھڑا ہونا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…