پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی بیگز کا استعمال انسانی صحت کیلئے نقصان دہ جرمن ماہرین نے خبر دار کردیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2021 |

برلن/لاہور (آن لائن)جرمنی کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والے ٹی بیگز میں ایسے اجزا شامل ہیں جن کا استعمال انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔جرمن خبر رساں ادارے نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ طبی ماہرین کی

سائنس ڈیلی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں محفوظ سمجھ کر استعمال ہونے والیٹی بیگز انسانی زندگی کے لئے محفوظ نہیں ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جس کاغذ سے ٹی بیگ تیار کیا جاتا ہے اس میں انسانی صحت کے لیے مضر مادے پائے جاتے ہیں جوکینسر کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔جرمن محققین نے چھ کمپنیوں کے ٹی بیگز بارے مختلف طریقوں سیتحقیق کی جن میں تین مہنگی اور تین سستی کمپنیوں کے تھے۔ ریسرچ میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں تقریباچار ایسے اجزا شامل تھے جو کیڑے مار ادویات میں شامل ہوتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ایپی کلوروہائیڈین نامی ایک مادہ اس کاغذ میں شامل ہوتا ہے جو ٹی بیگ کے لیے استعمال ہوتا ہیجو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ رپورٹ میں یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ کھلی پتی کو براہ راست استعمال کرنا ٹی بیگز کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…