پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں،رکن اسمبلی رکشہ میں اسمبلی پہنچ گئے

datetime 20  ستمبر‬‮  2021 |

پشاور(این این آئی)پیٹرول کی قیمتوں میں ناروااضافہ سے اراکین اسمبلی بھی پریشان، رکن اسمبلی سردار رنجیت سنگھ رکشہ میں اسمبلی پہنچ گئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی

کے رکن سردار رنجیت سنگھ کاکہنا تھا کہ پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے۔ ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی تک رکشہ والے کو ایک سوپچاس روپے کرایہ دیا،پٹرول کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ رکشہ والوں نے بھی کرائے بڑھا دئیے۔تبدیلی آگئی،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رکشے میں اسمبلی پہنچے، پیر کے روزرکن اسمبلی سردار رنجیت سنگھ احتجاجا رکشے میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ گئے،جب ان سے پوچھا گیا کہ سردار صاحب کیوں گاڑی میں نہیں آئے توانکاکہنا تھا کہ پیٹرول کے پیسے نہیں ہیں، گاڑی ایم پی اے ہاسٹل میں کھڑی کردی ہے، پیٹرول کی قیمت زیادہ ہونے سے رکشہ کا کرایہ بھی بڑھ گیا ہے،ایم پی اے ہاسٹل سے اسمبلی تک 150 کرایہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اورآئے روزپٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کے ساتھ ساتھ اسمبلی ارکان بھی پریشان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…