منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ایل این جی کی درآمد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی درآمد میں قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف کیا ہے۔آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس نے پٹرولیم سیکٹر، ٹیلی کام سیکٹر،این ایچ اے،سی ڈی اے،پی ڈبلیو ڈی، اسٹیٹ آفس اور اوگرا سمیت دیگر اداروں کا اسپیشل آڈٹ مکمل کرلیا، وزیر خزانہ شوکت ترین آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ان شعبوں کی آڈٹ رپورٹ 2020ـ21 تیار کی ہے جس میں ان اداروں کے مالی سال 2019ـ20 کے حسابات کا آڈٹ کیا گیا ہے۔مالی سال 2019ـ20 کے دوران مجموعی طور پر 1637 ارب 72 کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیںِ۔ اسی سال مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کا ہدف دو کروڑ 93 لاکھ نوے ہزار بیرل تھا لیکن دو کروڑ 91 لاکھ ساٹھ ہزار بیرل پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ہوئی۔ اسی سال ایک ارب بائیس کروڑ نوے لاکھ بیرل پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر استعمال ہوئے۔مالی سال 2019ـ20 کے دوران ملک میں ستائیس کروڑ دس لاکھ بیرل پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر باقی بچے تھے۔ پٹرولیم سیکٹر میں سب سے زیادہ 31 کروڑ چودہ لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی اور اس سیکٹر سے نان ٹیکس ریونیو کی مد میں قومی خزانے میں 428 ارب ستاون کروڑ دس لاکھ روپے جمع ہوئے۔اسی سال ملک میں گیس کی مقامی پیداوار1.46ٹی سی ایف رہی۔

مجموعی طور پر 60.04 ٹی سی ایف گیس کے ذخائر تھے جس میں سے41.097 ٹی سی ایف گیس استعمال کی گئی جبکہ تیس جون 2020 تک قابل وصول20.914 ٹی سی ایف گیس کے ذخائر تھے۔ملک میں گیس کی ڈیمانڈ 2.190 ٹی سی ایف سالانہ ہے جبکہ 0.79 ٹی سی ایف سالانہ خسارے کا سامنا ہے۔ خسارہ پورا کرنے کیلئے اس ایک سال کے دوران 0.12ٹی سی ایف ایل این جی درآمد

کی گئی اور مقامی سطح پر ایل پی جی کی پیداوار کو بھی استعمال میں لایا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ مالی سال 2019ـ20 میں ایل این جی کارگو کی درآمد کی مس مینجمنٹ کے باعث قومی خزانے کو ایک ارب 65 کروڑ ستانوے لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ ایل این جی کے ٹینڈرز میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی۔

آڈٹ رپورٹ میں سفارش کی گئی اس نقصان کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایل این جی کی درآمد کی ناقص منصوبہ بندی کے دوسرے آڈٹ کیس میں بھی قومی خزانے کو ایک ارب 31 کروڑ39 لاکھ روپے سے زائد کے نقصان کا انکشاف کیا گیا۔مالی سال 2019ـ20 میں پورٹ چارجز کی اضافی ادائیگیوں کی مد میں قومی خزانے کو 8 ارب ستر کروڑ پینتالیس لاکھ روپے کے نقصان کا بھی انکشاف ہوا۔ مینجمنٹ فیس پر کم سیلز ٹیکس چارج کرنے کی مد میں قومی خزانے کو 18کروڑ 79لاکھ روپے نقصان پہنچایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…