پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی، شیخ رشید

datetime 20  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ریاست کے سربراہ کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، سیکیورٹی کا کوئی خدشہ نہیں تھا، نیوزی لینڈ ٹیم کے بغیر کسی مسئلہ کے دورہ منسوخی سے پاکستان کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی اور امیج متاثر ہوا، یہ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی

سازش ہے اور ہم سازشی عناصر کو بے نقاب کریں گے۔وفاقی وزیر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں جتنی ان کی ٹیم کو سیکیورٹی دی ۔ فائیو آئی اس وقت کہاں تھی جب نیوزی لینڈ پریکٹس کررہی تھی۔قبل ازیں گزشتہ روز ہفتے کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے بارے صبح 10 یا 11 بجے علم ہوا، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ منسوخی کے فیصلے پر بہت افسوس ہوا، ہم نے انہیں ہر طرح سے راضی کرنے کی کوشش کی، وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے بھی بات کی اور انہیں سیکیورٹی کی پوری یقین دہانی بھی کرائی، ہم نے کہا کہ گراؤنڈ خالی کروا دیتے ہیں آپ میچ کھیلیں لیکن وہ واپس جانے کیلئے بضد ہو گئے تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو ریاست کے سربراہ کے برابر سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی، پانچ دن وہ پریکٹس بھی کرتے رہے اس وقت انہیں کوئی مسئلہ نہیں تھا لیکن عین میچ کے دن انہوں نے اپنی طرف سے سیکیورٹی کو ایشو بنا کر دورہ منسوخ کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورے کی منسوخی کے حوالے سے ہمارے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کیں۔ انگلش ٹیم کے دورہ سے قبل برطانوی سیکیورٹی ٹیم کے دوبارہ پاکستان آنے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بارے دفترخارجہ یا پاکستان کرکٹ بورڈ کو معلوم ہو گا میرے پاس اسطرح کی کوئی معلومات نہیں ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…