مانانوالہ (این این آئی)مانانوالہ نواحی گاوں قلعہ شبدیو سنگھ کی رہائشی چھ سالہ نرسری جماعت کی طالبہ ہادیہ دختر نوید صبح گاوں کے سکول میں پڑھی گئی جو چھٹی کے بعد گھرواپس آنے لگی جس نے راستہ میں ملزم احمد رضا ولد علی شاہ کی دکان سے چیز لینے گئی جس کے بعد گھر واپس نہ آئی ملزم نے چھ سالہ ہادیہ کو اغواء کر لیااور دکان کے پیچھے گھر میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور گلا دبا کر اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا نعش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر نہر اپر گوگیرہ کے کنارے سرکنڈوں میں پھینک دی شبہ ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیاجس نے نعش برآمد کرا دی ہولناک وقوعہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع پر ڈی ایس پی صفدر آباد پولیس کی بھاری نفری کے موقع پر پہنچ گئے۔