پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت اور نوازشریف کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ، سینیٹر اعجاز احمد نے سابق وزیراعظم کو ڈکیت اور بھگوڑا قرار دیدیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیازوڑائچ نے منڈی بہائوالدین کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا ، منڈی بہائوالدین پہنچنے پر ضلعی صدر میجر(ر)ذوالفقار علی گوندل نے کارکنوں کے ہمراہ شاندار استقبال کیااور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیازوڑائچ نے مرکزی چیف آرگنائزر

سیف اللہ خان نیازی کی صدارت میں منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ، منڈی بہائوالدین ڈسٹرکٹ کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری امتیاز، ایم پی اے طارق تارڑ ، ضلعی صدر میجر(ر)ذوالفقار علی گوندل، جنرل سیکرٹری فیصل مختار گوندل، ضلعی افسران ،کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ نے شرکت کی ،اعجازاحمدچوہدری اور علی امتیازوڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لندن کے محل میں رہنے والے اشتہاری نوازشریف نے قوم کے ٹیکسوں کے پیسوں کو لوٹ کر محلات خریدے، بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے جوقابل مذمت ہے ، پاکستان نے افغانستان کے مسئلے کے حل اور انخلاکے وقت جو تاریخی کردار ادا کیا ہے دنیا اسکی تعریف کررہی ہے جس کی وجہ سے بھارت اور نوازشریف کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ قوم کے لوٹے ہوئے پیسوں پر عیاشیاں کرنے والے شریف خاندان اور ان کے حواریوں کو شرم آنی چاہئے کہ وہ کس منہ سے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی حکومت پر بے بنیاد الزام تراشی کررہے ہیں، ڈکیت اور بھگوڑا نوازشریف لندن میں چھپا بیٹھا ہے جبکہ شعبدہ باز اور منی لانڈرشہبازشریف جعلی بھڑکیں مارکرعوام کو گمراہ نہیں کرسکتا،

پی ٹی آئی نے عوام کی طاقت سے جی بی ، کشمیر اور سیالکوٹ میں ن لیگ کو شکست فاش دی ، ملک کی تباہی و بربادی کے اصل ذمہ دار شریف خاندان اور ان کی اولادیںہیں، نوازشریف ، مریم صفدر اور ان کے حواری ملک دشمنی کی تمام حدیں پاکرچکے ہیں، ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر انہیں کی زبان بول رہے ہیں ، لندن اور رائے ونڈ کے محلات میں مغل اعظم کی زندگی گزارنے والوں کے منہ سے غریبوں کی بات زیب نہیں دیتی ،

شریف خاندان نے ملکی اداروں کو تباہ کیا اور قوم کے پیسوں کو نام نہاد منصوبوں کی آڑمیں لوٹ کر بیرون ملک محلات خریدیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مہنگائی کے لحاظ سے پاکستان سستاترین ملک ہے دوسال سے ملک کو کورونا وباء کا سامنا ہے ، ترقی یافتہ ملکوں کی معیشت کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے ،پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب عوام کے لئے عوامی منصوبے شروع کئے ہیں، صحت کارڈ ، کسان کارڈ ،کفالت کارڈ ، احساس پروگرام سمیت دیگر منصوبے عوام کے لئے تحفہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…