جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کی خالی نشستوں پر تقرر کیلئے وزیر اعظم کو نام ارسال کر دئیے

datetime 18  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کی خالی نشستوں پر تقرر کے لیے وزیر اعظم عمران خان کو نام ارسال کر دئیے ۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت نے سپریم

کورٹ کے حکم پر عمل نہیں کیا جس کے مطابق وزیر اعظم کو معاملے پر قائد حزب سے سنجیدہ اور بامعنی مشاورت کرنی تھی۔اپنے خط میں انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مشاورت کو موثر بامعنی، بامقصد، اتفاق رائے پر مبنی ہونا چاہیے جس میں صوابدیدی یا ناانصافی کی شکایت کی کوئی گنجائش باقی نہ رہتی ہو اور اس کے ذریعے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ہر طرح سے سنجیدہ، مخلصانہ اور حقیقی کوششیں کی جائیں۔پنجاب کے ممبران کے لئے شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو جو نام بھیجے گئے ان میں جسٹس (ر)طارق افتخار احمد، محمد جاوید انور، جسٹس (ر)مشتاق احمد، خالد مسعود چوہدری، عرفان قادر اور عرفان علی کے نام شامل ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ الیکشن کمیشن کے ممبرز کے لیے سید افسرشاہ ، سردار حسین شاہ اور سہیل الطاف کے نام تجویز کیے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…