اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آج نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا جس کے بعد نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کھیلنے سے انکار کر دیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا جس کے بعد نیوز ی لینڈ کرکٹ ٹیم نے کھیلنے سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل نیوزی لینڈ بورڈ نے ہمیں بتایا ہے کہ انہیں کچھ سیکیورٹی الرٹ سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے بعد نیوزی لینڈ نے یکطرف سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ہم نے پہلے ہی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت پاکستان نے تمام آنے والی ٹیموں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونیوالی سریز منسوخ ہونے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا نیوزی لینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈرن سےرابطہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق خود نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے، تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونیوالی سیریز منسوخ ہو گئی ہے ۔ پاک اور نیوزی لینڈ کے مابین شروع ہونے والا میچ کرونا کی نظر ہو گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے 2 اہم ترین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑیوں میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم نہیں گئیں

جبکہ کھلاڑیوں کو اپنے کمروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاک اور نیوز ی لینڈ کے مابین ہونیوالی سیریز منسوخ ہو گئی ہے ۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…