پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

امارات کے پاکستانی ائیرپورٹس پر موجود لیبارٹریوں پر تحفظات، حکومت کا فوری ایکشن

datetime 16  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آ باد ( آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانی ائیرپورٹس پر موجود لیبارٹریوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔پاکستانی ائیرپورٹس پر موجود اکثر لیبارٹریوں کا عملہ غیر تربیت یافتہ نکلا جس پر حکومت پاکستان نے تمام ملکی انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر موجود لیبارٹریوں کے معائنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تحفظات کے بعد

وفاقی وزارت صحت نے تمام ملکی انٹر نیشنل ائیرپورٹس پر لیبارٹریوں کے فوری معائنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹس پرکام کرنے والی اکثر لیبارٹریوں کا عملہ غیر تربیت یافتہ ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ مہینے پاکستان سے 75 ہزار مسافر متحدہ عرب امارات گئے اور پاکستان سے یو اے ای جانے والے تمام 75 ہزار مسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شہر قائد میں قائم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے مسافروں کے لیے ‘ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ’ کی فیسوں میں کمی کر دی گئی۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے۔ مذکورہ ٹیسٹ کی فیس اب صرف 5 ہزار روپے ہو گی۔ تمام ایئرلائنوں کے ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کے چارجز 5 ہزار روپے مختص کر دیے گئے۔متحدہ عرب امارات جانے والے تمام مسافر 5 ہزار روپے میں اپنا ٹیسٹ کرواسکیں گے۔ ایئرپورٹ پر موجود تمام لیبارٹریوں کو اس ضمن میں مطلع کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل پشاور، فیصل آباد ملتان لاہور ائیرپورٹ پر بھی رپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کی فیسوں میں کمی کی گئی ہے جس سے مسافر بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے اب ایسے تمام مسافروں کو اپنے ملک میں

آنے کی اجازت دیدی گئی ہے جنہوں نے سائنو فارم ویکسین بھی لگوائی ہو گی ،دستاویزات کے مطابق یو اے ای حکومت کی ویب سائٹ پر سائنوفارم کو پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے، یو اے ای میں داخلے سے قبل مسافروں کو ویب سائٹ پر اپنی تفصیلات دینا ہوں گی،مسافروں کو ویکسین سرٹیفکیٹ کے ساتھ ویکسین کی تفصیل بھی دیناہوگی۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…