راولپنڈی(آن لائن)جنوبی وزیر ستان کے علاقے آسمان منز ا میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سات جوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیا دپر علاقے میں آپریشن کیا جس کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں سات فوجی جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے۔علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے گھیراؤ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔