بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ٗ سکیورٹی کے سخت انتظامات

datetime 12  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/راولپنڈی /کراچی /کوئٹہ /ملتان/گوجرانوالہ/ایبٹ آباد/سرگودھا/رسالپور( این این آئی)ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہو گیا ،مختلف مقامات پر بارش کی وجہ سے صبح کے وقت ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم رہی تاہم دوپہر کے وقت عوام کی بڑی تعدادنے اپناحق رائے دہی استعمال

کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا جس کی وجہ سے غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا،مختلف مقامات پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں لڑائی جھگڑے اور توں تکرار کے واقعات بھی پیش آئے تاہم مجموعی طو رپر حالات پر امن رہے ، کچھ مقامات پر مخالفین کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات بھی عائد کئے گئے ،پیپلزپارٹی نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈزمیں قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا،سیاسی جماعتوں کے مرکزی اور صوبائی رہنما پولنگ کیمپوں کا دورہ رکر کے کارکنان اور ووٹرز کا حوصلہ بڑھاتے رہے ، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آنے پر کامیاب ہونے والے امیدوار وں کے حامیوں نے بھرپور جشن منایا ،کامیاب امیدواروں کے حامی ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جاتی رہیں،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں صبح آٹھ بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے بارش کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھانے کی درخواست کی گئی تاہم اسے مستردکر دیا گیا ۔مختلف مقامات پر بارش

کی وجہ سے صبح کے وقت ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہی تاہم دوپہر ہوتے ہی ووٹرزکی بڑی تعداد نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا جس کی وجہ سے غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ۔ ووٹرزاپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے قطار بنائے پولنگ اسٹیشن کی عمارتوں میں داخل ہوتے رہے ۔ داخلے کے وقت ووٹرزسے ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے ۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوںپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ۔پولنگ اسٹیشن سے فاصلے پر قائم کئے گئے سیاسی جماعتوں کے کیمپوںمیں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی گہما گہمی دیکھنے میں آئی اور کارکنان پرجوش اندازمیں اپنی اپنی قیادت کے حق میں اور کامیابی کے نعرے لگاتے رہے ۔مختلف مقامات پر سیاسی کارکنوں

نے مخالفین کے خلاف بھی نعرے بازی کی جس سے ماحول کشیدہ رہا تاہم موقع پر موجود پولیس کی جانب سے بیچ بچائو کرایا جاتا رہا ۔صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے ، کارکنوں کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی لڑائی جھگڑے میں بدل گئی اور کارکنوں

نے ایک دوسرے پر تھپڑوںکی بارش کردی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں طرف کے لوگوں کو پیچھے ہٹادیا ۔ملتان میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے دوران مبینہ طور پر قواعد وضوابط کی خلاف ورزیوں پر لڑائی جھگڑے اور دنگا فساد کے واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا۔ملتان میں مبینہ طو رپر پی ٹی آئی کی

خواتین کارکنوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی کوشش پر لڑائی ہو گئی ۔ دونوں جانب سے کارکنان نے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ مرد ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے اور اس دوران خواتین بھی لڑائی میں کود پڑیں ،لڑائی جھگڑے کی وجہ سے پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا تاہم پولیس نے کارروائی کر کے ہنگامہ آرائی کرنے

والوں کو باہر نکال کر پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر وادیا ۔راولپنڈی کے چکلالہ کینٹ وارڈ نمبر 7کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں میں تصادم ہو گیا جس سے الیکشن کا عمل متاثر ہوا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کوقابو میں کرلیا۔رتہ امرال میں تحریک لبیک اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں بدمزگی

اور ہاتھا پائی پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہجوم کو منتشر کر دیا۔کراچی میں ریٹرننگ افسر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سلیم حسن وٹو نے کارروائی کرتے ہوئے وارڈ نمبر 4 سے 2جعلی پولنگ ایجنٹ گرفتار کر لئے جو بغیر دستاویزات کے وارڈ نمبر 4 خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے اندر تھے، دونوں کا تعلق دو مختلف سیاسی جماعتوں سے بتایا جارہا ہے۔

پیپلزپارٹی نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈزمیں قواعد کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے پولنگ اسٹیشنوں پر ضابطے کی خلاف ورزیاں کیں، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی مداخلت کا نوٹس لیا جائے۔ضلع راولپنڈی میں چکلالہ کنٹونمنٹ ورڈ 8 کے پولنگ اسٹیشن 6 پر

سیاسی کارکنوں میں تصادم ہوا،تصادم تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان ہوا ،ایس ایچ او سول لائن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔ضلع اوکاڑہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے رہنما کو 4 گارڈز سمیت حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما

عبداللہ طاہر 4 گارڈز کے ہمراہ وارڈ نمبر ایک میں اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے جبکہ گرفتار چاروں افراد سے 2 رائفل اور پستول برآمد ہوئی۔پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے وارڈ نمبر 6 میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آپس میں ہی لڑ پڑے اور کھلاڑیوں نے اپنے ہی کارکن کو سڑک پر لٹا کر درگت بنا ڈالی۔گوجرانوالہ میں جھگڑا پہلے ووٹ کاسٹ

کرنے کے اصرار پر ہوا تاہم تحریک انصاف کے رہنماں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔کوئٹہ میں کنٹونمنٹ بورڈ حلقہ نمبر 5 بوائے اسکائوٹ میں 9 ووٹوں کو چیلنج کر دیا گیا۔ چیلنج ہونے کے بعد ووٹوں کو ریٹرنگ آفیسر کے پاس جمع کرا دیا گیا۔ریٹرننگ آفیسر کے مطابق 9 ووٹرز کے ووٹ میں ایریا ایشو آرہا ہے اور ووٹرز کا عدالت سے رجوع کرنے کے بعد ہی

ان کا فیصلہ ہو گا۔بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں راولپنڈی، چکلالہ، واہ، ٹیکسلا، مری، اٹک، سنجوال، جہلم، منگلا، سرگودھا، شورکوٹ، گوجرانوالہ، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، والٹن، اوکاڑہ، ملتان اور بہاولپور ، حیدرآباد، کراچی، کلفٹن، ملیر، فیصل، کورنگی کریک، منورہ اور پنو عاقل ، پشاور، رسالپور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد

اور حویلیاں ، کوئٹہ، ژوب اور لورالائی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات ہو ئے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے وارڈ سے کامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا ممبر بنے گا، نو منتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران نائب صدر کا انتخاب کریں گے،کنٹونمنٹ بورڈ کا سربراہ اسٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، نائب صدر اور ممبرز اسی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…