اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھرکے کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابات آج ہونگے ،حکومت ،اپوزیشن فتح کیلئے پر امید

datetime 11  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی ) ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل آج ( اتوار) کو سجے گا جس کے لئے تما م انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پارٹی پوزیشن مضبوط ہونے کے دعوے کرتے ہوئے کامیابی کی امیدکااظہار کیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 42کنٹونمنٹ کے 219 وارڈز کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا ، 219 وارڈز کیلئے 1644 پولنگ اسٹیشنز، 5080پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، باقی پولنگ اسٹیشنز کے باہر پولیس اور رینجرز پولنگ اسٹیشن کی حدود سے باہر موجودہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طورپر 1 ہزار559 امیدوار میدان میں ہیں، کنٹونمنٹ بورڈز میں 21 لاکھ 97 ہزار 741 رجسٹر ووٹرز ہیں جن میں مرد ووٹرز 11لاکھ 54 ہزار 551 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 190 ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام5بجے تک جاری رہے گی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ نشر کرنے کا پابند ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی موثر نگرانی کیلئے سیکرٹریٹ میں شکایتی سیل قائم کردیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے وارڈسے کامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا ممبر بنے گا، نومنتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب کریں گے۔یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈکا سربراہ اسٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، وائس پریزیڈنٹ اور ممبران اسی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…