بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارز کی بھی وزیراعظم سے عمرشریف کے لیے اپیل

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مایہ نازکرکٹرشاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزنے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ معروف کامیڈی اداکارعمر شریف کے علاج کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔

عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمرشریف کی طبیعت سے متعلق کافی ویڈیوزسوشل میڈیا پرموجود ہیں جن میں اداکارخاصے علیل دکھائی دے رہے ہیں۔ان کی اہلیہ کا عمرشریف کے متعلق کہنا تھا کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، ہمیں عمر شریف کیلئے ایئرایمبولینس کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ عام فلائٹ میں سفرکرسکیں۔اس متعلق شاہد آفریدی نے بھی وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ عمرشریف کے لیے ویزے کے معاملے کو لے کر ہدایات جاری کریں، عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں جو اس وقت شدید علیل ہیں۔دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کے ویزے کے معاملے کو لے کرکچھ کریں اس سے قبل کہ دیرہوجائے۔اس وقت شاہد آفریدی اورعدنان صدیقی دونوں ہی امریکا میں موجود ہیں اور دونوں نے ہی اپنی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…