جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کابل میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سراج الدین حقانی کا شرکا سے تعارف

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی )افغاں حکومت کے قائم مقام وزیرِ داخلہ ملا سراج الدین حقانی نے کہاہے کہ ہم نے جو معافی دی وہ سیاسی معافی نہیں بلکہ شرعی قانون ہے، معافی نے ہمارے دلوں سے بدلے کی سوچ نکال دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت

کابل میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں افغان حکومت کے قائم مقام وزیرِ داخلہ ملاسراج الدین حقانی کا تعارف کرایا گیا۔اجلاس میں افغانستان بھر سے متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، جبکہ قائم مقام وزیرِ داخلہ ملا سراج الدین حقانی نے اجلاس سے خطاب بھی کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زمین پر قبضہ ختم کر کے اسلامی نظام چاہتے تھے جو اللہ تعالی نے ہمیں دیا، تمام پڑوسی ممالک اور دنیا سے اسلامی اصولوں اور قومی روایات کے تحت تعلقات چاہتے ہیں۔قائم مقام افغان وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، دوسرے بھی ہمارے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی آرام دہ زندگی کی حفاظت اور ترقی کی کوشش کریں گے، مجاہدین کو اپنے رہنماوں کی اطاعت کرنی چاہیئے۔سراج الدین حقانی کا کہناتھا کہ مالِ غنیمت اور دیگر مادی چیزوں اور عہدوں سے دھوکا نہ کھائیں، ہمارے لوگ مظلوم تھے، ان کے ساتھ برا سلوک نہ کریں۔انہوں نے افغان حکام کو ہدایت کی کہ

سابق افسران سے متعلق نا مناسب الفاظ استعمال نہ کریں، آپ افغان عوام کے حکمران نہیں خادم ہیں، کسی کو تکلیف نہ پہنچائیں۔ملا سراج الدین حقانی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ایسے مسائل میں عوام حکام سے اپیل کریں، مجرموں کو شریعت کے مطابق سزا ملے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…