جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب،معمولات زندگی بری طرح متاثر

datetime 11  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش جاری رہی جس سے جل تھل ایک ہو گیا ،مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے ، انڈر پاسز اورشاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا ، بارش سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر

رہا اورفیڈرز ٹرپ کرنے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے ،دوسرے روز بھی بارش سے عوام کے معمولات زندگی متاثررہے جبکہ دیہاڑی دارطبقہ روزگارنہ ملنے کی وجہ سے پریشان رہا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی کالی گھٹائیں چھانے کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جو مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔بارش سے لاہور کے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے ،وقفے وقفے سے جاری رہنے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے بیشتر علاقے تالاب کا منظر پیش کرتے رہے ، گڑھی شاہو ، مرکزی سبزی منڈی ،کوٹ لکھپت،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ،لکشمی چوک، ماڈل ٹائون،جوہرٹائون،پیکوروڈ،کالج روڈ،ٹائون شپ ،دھرم پورہ،مغلپورہ،باغبانپورہ بازار،شالیمار ،صدر کینٹ ،جوڑے پل ،آفیسرکالونی ، لال پل،ہربنس پورہ،فتح گڑھ،سلامت پورہ، محمد نگر،شملہ پہاڑی،ڈیوس روڈ ،ریلوے اسٹیشن،اک موریہ،شاد باغ،بھگت پورہ ، مال روڈ،جین مندر،جی پی

اوچوک،چوبرجی، بھاٹی چوک،داتادربار،لوہاری ،شاہ عالم مارکیٹ ،بوہڑوالا چوک سمیت دیگر علاقوں میںبارش کا پانی جمع کھڑ اہو گیا،انڈرپاسز اورمختلف شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہو گیا جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہوا ۔ مختلف مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بارش کے کھڑے پانی میں بند ہوتی رہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات

کا سامنا کرنا پڑا۔موسلا دھار بارش میں ٹریفک وارڈنز ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے متحرک رہے اور کئی مقامات پر بند ہونے والی گاڑیوں کو دھکا لگاتے ہوئے بھی دکھائی دئیے ۔ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے گزشتہ روزبھی مختلف علاقوںکا دورہ کیا اور نکاسی آب کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔موسلادھار بارش سے گزشتہ روزبھی لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر رہا اورفیڈرز ٹرپ کر نے سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی گھنٹوں معطل رہی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…