اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹیم کی کوچنگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچز لانے کا فیصلہ کرلیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2021 |

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی کوچز لانے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں بورڈ کے نئے متوقع

چیئرمین رمیز راجہ کئی غیر ملکی کوچز سے رابطے میں ہیں۔مصباح الحق اور وقار یونس کی پاکستان ٹیم کی کوچنگ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا امتحان مزید چیلنجنگ ہوگیا ہے۔ورلڈ کپ پاکستان ٹیم کا ایک اہم ترین اسائنمنٹ ہے جس کے لیے بورڈ کے متوقع چئیرمین رمیز راجہ کافی سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور یہ بات اب یقینی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اگلا کوچ اور معاون اسٹاف غیر ملکی ہوگا۔رمیز راجہ کئی غیر ملکی کوچز سے رابطے میں ہیں اور اطلاعات کے مطابق پی سی بی حکام پیٹر مورز سمیت کئی کوچز سے بات چیت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ پروفیشنل ازم کو ترجیح دیتے ہوئے ایسی کوچنگ ٹیم لانا چاہتے ہیں جو پاکستان ٹیم کو مکمل تبدیل کرے۔ذرائع کے مطابق نئے ہیڈ کوچ اور ان کے ساتھیوں کی تقرری میں کم از کم ایک ماہ درکار ہے اس لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نئے کوچز کی تقرری مشکل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…