بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش ٗ کرنٹ لگنے سے متعدد افراد جاں بحق

datetime 4  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث جہاں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں وہیں شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔رات بھر وقفے قفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہر کے نشیبی

علاقے زیر آب آگئے، کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکیں بھی پانی میں ڈوب گئیں ہیں جبکہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں خراب ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، جوہر موڑ، نیپا پل، سفاری پارک، لیاقت آباد، گرو مندر،کالا بورڈ، ملیر ہالٹ، سرجانی، ناگن چورنگی، حیدری، گارڈن اور قیوم آباد سمیت شہر کے کئی علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی تاحال جمع ہے۔بارش کے دوران کرنٹ لگنےکے واقعات میں ایک بچی سمیت 4 افرادجاں بحق بھی ہوئے، پولیس کے مطابق کلفٹن شاہ رسول کالونی میں کرنٹ لگنے سے گھر کے باہر کھیلنے والی 4 سالہ بچی چل بسی۔خیال رہے کہ بارش کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں آج تمام نجی اسکول بند رکھنےکااعلان کیا گیا ہے جبکہ انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات اور بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پریکٹیکلز بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…