بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

دودھ کی زائد قیمتوں،غیر معیاری فروخت کیخلاف آپریشن کاحکم

datetime 2  ستمبر‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے زائد قیمت اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کے خلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔بلدیہ عظمی کراچی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دودھ کی فی کلو قیمت 110 روپے مقررکی گئی ہے۔جسٹس اقبال کہلوڑو نے استفسارکیا کہ یہ قیمت

کس بنیاد پر110 روپے قیمت مقرر کی گئی۔دودھ میں کیمیکل ملانے کی اطلاعات آرہی ہیں،معیار کون چیک کرتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی دودھ کا معیار چیک کرتی ہے۔ اس پرعدالت نے اسسٹنٹ کمشنرپربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ اوپرکیوں بیٹھے ہیں اورآپ کا کام اس کودیکھنا ہے۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ کراچی میں 160 روپے فی کلو دودھ مل رہا ہے۔ آپ عوام کے ٹیکس سے تنخواہ لے رہے ہیں اور آپ کو چاہئے کہ کام بھی کریں۔عدالت نے حکم دیا کہ فوڈ اتھارٹی بھی سورہی ہے،ان کو چاہئے کہ آج سے آپریشن شروع کریں۔اس پر سندھ فوڈ اتھارٹی کے وکیل نے بتایا کہ ہم روزانہ چھاپے ماررہے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ صرف دکھاوے کے چھاپے نہیں چاہئیں،جا کر کام کریں۔بلدیہ عظمی کراچی کے وکیل نے مزید بتایا کہ کمشنر کراچی خود نگرانی کررہے ہیں اورگراں فروشی کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔عدالت نے گراں فروشی اورغیرمعیاری دودھ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ نوٹیفیکیشن جاری ہوجاتا ہے مگرعمل درآمد نہیں ہوتا۔عدالت نے واضح کردیا کہ یہ عوام کا براہ راست مسئلہ ہے اور ہم حکم پرعمل درآمد کرائیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے سندھ فوڈ اتھارٹی اورکمشنر کراچی کو 21 ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…