کراچی ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مشرقی سندھ میں موجود ہوا کا کم دبا ئوجنوب کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب
کے جنوبی علاقوں میں یکم سے 3 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دبائو کراچی کے قریب جنوب سے مشرق تک پھیلا ہوا ہے لیکن ہوا کے کم دبا ئوکی رفتار انتہائی سست ہے، آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث 2 اور 3 ستمبر کو اچھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ شہر میں 4 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا ایک اور کم دبائو 6 ستمبر تک خلیج بنگال میں بن سکتا ہے جس کے باعث 8 اور 9 ستمبر تک ایک اور مون سون اسپیل سندھ میں برس سکتا ہے۔دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کرلیا گیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550فٹ ہو گئی۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و
اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 124000کیوسک اور اخرج 90900کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد24300 کیوسک اور اخراج24300کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد18300کیوسک اور اخراج38000کیوسک، چناب می ںمرالہ
کے مقام پرآمد44100کیوسک اور اخراج 8800کیوسک رہا ۔ جناح بیراج آمد137300کیوسک اور اخراج 130300کیوسک،چشمہ آمد152100کیوسک اوراخراج 164000کیوسک، تونسہ آمد158100 کیوسک اور اخراج138400 کیوسک، پنجند آمد10700کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 119200کیوسک اور
اخراج 90700کیوسک، سکھر آمد75500کیوسک اور اخراج 28200 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد26900کیوسک اور اخراج 400کیوسک ریکارڈ کی گئی۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.882 ملین ایکڑ فٹ،
منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1198.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.211 ملین ایکڑ فٹجبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔