بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف سے زیادہ رہی وزیراعظم

datetime 1  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح ہدف سے 23 فیصد زیادہ رہی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں ٹیکس وصولی کے حوالے سے وزیراعظم نے بتایا کہ ٹیکس وصولی کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ ایف بی آر نے

جولائی اور اگست 2021 کے دوران 850 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔ عمران خان نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران ٹیکس کی وصولی کی شرح ہدف سے 23 فیصد زیادہ رہی اور گزشتہ سال کی نسبت اسی مدت کے دوران ٹیکس وصولی کی شرح 51 فیصد زیادہ ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سالانہ ٹیکس وصولی کا 5 ہزار829 ارب روپے کا ہدف آرام سے حاصل کر لیا جائے گا، دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے.۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی ۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا ، ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…