بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش ٗ نظام زندگی درہم برہم 5 سالہ بچی برساتی نالہ میں ڈوب گئی

datetime 29  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہرراولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی درھم برہم ہوگیا،نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیاجس کے باعث درجنوں گھر متاثر ہوئے ، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالتے رہے ،کرسچن کالونی مکمل طور پر زیر آب آگئی ،ڈی ایچ کیو راولپنڈی میںپانی وارڈز میں داخل ہوگیا

،حبیب کالونی میں پانچ سالہ بچی برساتی نالہ میں ڈوب گئی،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا گیا، شمالی علاقوں میں شدید بارش کے بعد تربیلا ڈیم بھرنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، اسلام آباد میں سی ڈی اے کا عملہ بھی متحرک رہا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑاں شہر راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا ، شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں گھر متاثر ہوئے اور شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالا ،راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 80 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ترقیاتی کام کا پول کھل گیا ،لیکج کے باعث بارش کا پانی وارڈز میں داخل ہو گیا ،مریض بھی پریشانی میں مبتلا رہے ،حبیب کالونی میں پانچ سالہ بچی برساتی نالہ میں ڈوب گئی ۔ایم ڈی واسا راجا شوکت کے مطابق اسلام اباد میں بارش کم ہونے سے نالہ لئی کی سطح 10 فٹ سے زیادہ بلند نہیں ہوئی، اسلام آباد کے مقابلے میں راولپنڈی

بارش زیادہ ہوئی اور محکمہ موسمیات کے مطابق 111 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، تاہم واسا کی ٹیمیں نشیبی مقامات سے پانی نکالتی رہیں ۔ ادھر اطلاعات کے مطابق چک لالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقہ میں سکیم تھری اور افضل ٹاؤن میں بارش نے تباہی مچا دی،بارش کے باعث برساتی نالے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں

گھر متاثرہوئے تاہم انتظامیہ کا کوئی اہلکار نہ پہنچااور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بارش کے پانی کو نکالنے میں مصروف رہے ۔ دوسری جانب شدید بارش کے باعث جی ٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، روات کے مقام پر گاڑیاں پانی میں پھنسی ر ہیں اور ٹریفک کا نظام درھم برھم ہوگیا ہے ادھر کینٹ کے سیوریج نالوں سے طغیانی نشیبی رہائشی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا اور

کرسچن کالونی مکمل طور پر ڈوب گئی ۔دوسری جانب شمالی علاقوں میں شدید بارش کے بعد تربیلا ڈیم بھرنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ ارسا ذرائع کے مطابق ڈیم بھرنے میں پانی کی سطح 4 فٹ رہ گئی، اور ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 91 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 56 ہزار کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 56 لاکھ ایکڑ فٹ ہے اور اگر صورتحال یہی رہی تو آئندہ 5

دنوں میں تربیلا ڈیم بھر جائے گا۔ارسا کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاؤ 2 لاکھ 94 ہزار کیوسک ہوگیا ہے، اور ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ ایکڑ فٹ ہے۔ بارشوں کے باعث ملک کا دوسرا بڑا منگلا ڈیم نہیں بھر سکا، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1199 فٹ ہے اور ڈیم بھرنے میں پانی کی سطح 43 فٹ رہ گئی۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار کیوسک جب

کہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 62 ہزار کیوسک ہے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات سے جاری تیز بارش کے بعد دارالحکومت کی صفائی کا ذمے دار سی ڈی اے کا عملہ متحرک رہا۔سی ڈی اے کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کی سڑکوں پر نکاسی آب کا کام تیزی سے جاری رہا، برساتی نالوں کی نگرانی کے لیے عملہ فیلڈ میں موجود رہا۔ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تمام ایمرجنسی رسپانس سینٹرز فعال ہیں، دارالحکومت کی تمام شاہراہیں، نالے اور ڈرینج لائنز کلیئر ہیں،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات سے ہونے والی بارش نے موسم خوش گوار بنا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…