بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتے بارشوں کی پیش گوئی

datetime 23  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی،لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں یکم اور دو ستمبر کو بارش متوقع ہے۔ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز نے بتایا کہ کل  سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے۔ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ رات اور صبح میں پھوار کے امکانات ہیں۔سردار سرفراز نے بتایا کہ پورا ہفتے شہر میں کوئی غیر معمولی بارش کا امکان نہیں

ہے تاہم امید ہے کہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں بارش ہوسکتی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ سندھ میں 31 اگست کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بڑھتے ہوئے کراچی تک بھی آسکتا ہے۔ تاہم یکم اور 2 ستمبر تک ہی بارش ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر میٹ نے بتایا کہ کچھ روز سے عمر کوٹ اور تھرپارکر میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوئی ہے۔ وہ اسپیل وہیں تک محدود ہے اور راجسستان تک پہنچ کر بارشوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 128800کیوسک اور اخرج 100000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد19600 کیوسک اور اخراج19600کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد21700کیوسک اور اخراج30000کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد48300کیوسک اور اخراج 13000کیوسک ۔

بیراجوں میں جناح آمد122900کیوسک اور اخراج 115900کیوسک،چشمہ آمد127400کیوسک اوراخراج 140000کیوسک، تونسہ آمد135500 کیوسک اور اخراج115800 کیوسک، پنجند آمد13600کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 124100کیوسک اور اخراج 92600کیوسک، سکھر آمد87100کیوسک اور اخراج 34600 کیوسک

کوٹری آمد31400کیوسک اور اخراج 400کیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1543.92 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.535 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1201.80 فٹ،ریزروائر

میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.446 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.198 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…