کراچی(این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے غلط معلومات کی روک تھام کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے
’’ رپورٹ ٹوئٹ‘‘کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے، جس کا مقصدعالمی وبا کورونا اور دوسرے اہم معاملات اور موضوعات سے متعلق غلط معلومات کا پھیلا ئوروکنا ہے۔ٹوئٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط معلومات کا سد باب کرنے کیلئے نیا فیچر’’رپوٹ ٹوئٹ‘‘متعارف کروایا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کو وسیع پیمانے پر درست معلومات فراہم کرنا ہے، تاہم یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکا، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر نے پوسٹ کرنے کے بعد ایڈٹ کرنے والا فیچر متعارف کرایا تھا، جس کے تحت صارفین کو 5 سیکنڈ کے اندر اندر اپنی ٹوئٹ کو درست کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔