لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور نارووال میں بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ
گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا ا مکان ہے۔دوسری جانب تربیلا ، منگلا اور چشمہ ذکے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 157200کیوسک اور اخرج 160000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد32700 کیوسک اور اخراج32700کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد35200کیوسک اور اخراج22000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد55800کیوسک اور اخراج 21400کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد169700کیوسک اور اخراج 162900کیوسک،چشمہ آمد184500کیوسک اوراخراج 166000کیوسک، تونسہ آمد163900 کیوسک اور اخراج144600 کیوسک، پنجند آمد25400کیوسک، اور اخراج 9600 کیوسک،گدو آمد 161200کیوسک اور اخراج 122400کیوسک، سکھر آمد122600کیوسک اور اخراج 65000
کیوسک کوٹری آمد127800کیوسک اور اخراج 92300کیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1541.12 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.369 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ
سطح 1201.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.433 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.087 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔