نیو یارک(نیوز ڈیسک)گیارہ ستمبر 2001 کا دن امریکی تاریخ کا خوفناک اور دفاعی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس دن دہشت گردوں نے امریکی ایئر پورٹس سے 5 طیارے اغوا کیے اور امریکی عظمت کا نشان نظر آنے والی سب سے بلند امریکی عمارت ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور ٹوئن ٹاور سے ٹکرا دیئے۔ واقعہ کے بعد امریکی صدر سمیت اعلیٰ قیادت کا فوری ردعمل کیسا تھا اس کی یاد گار تصاویر پہلی بار منظر عام پر آگئیں ہیں جس میں خوف اور غصہ پوری قیادت کے چہروں سے عیاں ہے۔نائن الیون واقعہ کے فوری بعد اس وقت کے امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں ان کے چہرے پر غصے اور انتقام کے آثار واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔اس وقت کے نائب صدر ڈک چینی کی تصاویر میں ایک جگہ وہ بے بسی کے عالم میں ٹانگیں میز پر رکھے تباہی کے مناظر دیکھ رہے ہیں جب کہ ایک تصویر میں سخت غصے کی حالت میں چشمہ میز پر رکھے ہوا میں گھورتے ہوئے دیکھ رہے ہیں اور یوں لگ رہا ہے کہ ابھی آنسو ان کی آنکھوں سے چھلک پڑیں گے۔ایک اور تصویر میں وہ کچھ سوچتے ہوئے اپنے سر پر ہاتھ پھیر کر اپنی بے چینی کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور دوسری جگہ اس وقت کی سیکورٹی ایڈوائزر کونڈو لیزا رائس کے ساتھ بیٹھے چیخ کر اپنے غصے کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ایک اور تصویر میں صدر جارج ڈبلیو بش، کونڈولیز رائس، ڈک چینی اور دیگر اعلیٰ قیادت غم اور افسوس کی حالت میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غوروخوض کر رہے ہیں۔واقعہ کے بعد سب سے زیادہ غم اور حیرت اس وقت کی سیکورٹی ایڈوائزر کونڈو لیزا رائس کے چہرے پر نظر آرہا ہے اس وقت کے وزیر خارجہ کولن پاول کے ساتھ وہ انتہائی افسوس کے عالم میں اور دکھ بھرے انداز میں گم سم بیٹھی ہیں لیکن ایک دوسری تصویر میں تو وہ اپنے آنسو ضبط نہ کرسکیں اور روپڑیں اور اپنے ہونٹوں کو چبانے پر مجبور ہوگئیں۔ان تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ نائن الیون کے واقعے نے اعلیٰ امریکی قیادت کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتوں کو منجمد کردیا تھا اور اس کے بعد کے فیصلے سخت اور انتقامی کارروائی کا نتیجہ تھے جس میں گوانتاناموبے کی جیل میں قیدیوں پرانسانیت سوز تشدد بھی شامل ہے جس پر پوری دنیا نے اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
نائن الیون کے واقعہ پر اعلیٰ امریکی قیادت کے تاثرات کی تصاویر منظر عام پر آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































