کابل (این این آئی)افغان طالبان نے امریکہ کی جانب سے ان افغانستان کے باشندوں کو ویزے فراہم کرنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جنھوں نے امریکی افواج کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں طالبان نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ایسے لوگوں کو ویزے فراہم کرنا ان کے ملک میں کھلی مداخلت ہے۔طالبان کے مطابق انھوں نے پہلے ہی اعلان کر رکھا تھا کہ امریکی افواج کے ساتھ مترجم اور دیگر حیثیت سے خدمات انجام دینے والے افراد کو امریکی قبضے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انھوں نے امریکہ اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ ایسی دخل اندازی پر مبنی پالیسیوں سے گریز کیا جائے۔