منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں بارشوں کے اسپیل میں شدت آگئی محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)صوبہ پنجاب میں بارشوں کے اسپیل میں شدت آگئی، جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق آ ج سے ملک کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے

اضلاع راولپنڈی، اٹک،چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرانوالہ، حافظ آباد اور لاہور سمیت شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آ باد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودہا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں 10 سے 14 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتیں ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آ باد میں 12سے 14جولائی کے دوران تیز بارش کے سبب شہری سیلاب کے خطرات ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جب کہ عوام وہ بارش کے دوران گھر وں کے اندر اور باہر احتیاط برتیں، برقی تنصیبات اور خستہ حال عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔یا د رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی

جب کہ گزشتہ سال کراچی اور صوبہ سندھ میں مون سون کی ریکارڈ بارشیں ہوئی تھیں لیکن لاہور اور پنجاب میں مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشیں معمول سے کم رہی تھیں تاہم رواں سال مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے، توقع سے زائد بارشوں کا امکان ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں متعلقہ ادارے پہلے ہی الرٹ ہو چکے، نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…