بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

نئی آٹو پالیسی کے بعد ٹویوٹا اور سوزوکی سمیت مختلف کمپنیوں نے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی پیش کرنے کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا، سوزوکی اور کیا (KIA) کی جانب سے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹس میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں بتایا گیا

جن کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگیا۔ٹویوٹا کی جانب سے یارِس، کرولا، فورچنر اور ہائی لکس ریوو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹویوٹا یارِس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 25 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 26 لاکھ 89 ہزار روپے کے بجائے 25 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔یارِس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 بھی ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 26 لاکھ 19 ہزار کے بجائے 25 لاکھ 19 ہزار روپے جبکہ یاریز اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، 27 لاکھ 69 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی کی گئی اور اب یہ 28 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہوکر 27 لاکھ 17 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔یارِس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 29 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے اور اب صارفین کو 32 لاکھ 19 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 9 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔کرولا 1.6 اے ٹی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 33 لاکھ 69 ہزار کی بجائے 32 ہزار 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 36 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 35 لاکھ 79 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔الٹس گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (beige انٹریر) اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر) کی قیمتوں میں ایک لاکھ 10 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ

بالترتیب 38 لاکھ 69 ہزار روپے اور 38 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ٹویوٹا فورچنر 2.7 جی ساڑھے 3 لاکھ روپے سستی ہونے کے بعد 79 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 76 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔فورچنر 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 4 لاکھ روپے کم ہوئی ہے اور اب یہ 92 لاکھ 99 ہزار روپے

سے کم ہوکر 88 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔فورچنر سگما 4 کی قیمت میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے کی کمی آئی ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 96 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 92 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تینوں ماڈلز کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی گئی ہے۔جس کے

بعد ہائی لک ریوو جی ایم ٹی 65 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 64 لاکھ 29 ہزار روپے، ہائی لک ریوو جی اے ٹی 68 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 79 ہزار روپے اور ہائی لکس ریوو وی اے ٹی 74 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 73 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔پاک سوزوکی کی جانب سے آلٹو، کلٹس، ویگن

آر، سوئفٹ اور بولان کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 85 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کے بعد وہ 11 لاکھ 98 ہزار روپے کی بجائے 11 لاکھ 13 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 98 ہزار روپے کمی کے بعد 14 لاکھ 33 ہزار کی بجائے 13 لاکھ 35 ہزار روپے

ہوگئی ہے، جبکہ آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل ایک لاکھ 12 ہزار روپے کمی کے بعد 16 لاکھ 33 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 17 لاکھ 80 ہزار روپے سے کم ہوکر 16 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ 40 ہزار روپے کمی کے بعد 19 لاکھ 70 ہزار کی بجائے 18 لاکھ 33 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 55 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 21 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر

کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے کم ہوئی اور اب یہ 16 لاکھ 40 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 20 ہزار روپے سستی ہوکر اب 17 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 16 لاکھ 10 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار

روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب 18 لاکھ 90 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس 1.3 کی قیمت 58 ہزار روپے کمی سے 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے کم ہوکر 19 لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوئفٹ اے ٹی کی قیمت 62 ہزار روپے کم ہوئی اور اب یہ 22 لاکھ 10 ہزار

روپے کی بجائے 21 لاکھ 48 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی بولان وی ایکس 85 ہزار روپے سستی کی گئی ہے اور یہ 11 لاکھ 34 ہزار کی بجائے 10 لاکھ 49 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔کیا موٹرز نے پیکانٹو، اسپورٹیج اور سورینٹو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔کیا پیکانٹو 1.0 ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 18

ہزار روپے کمی کے بعد 18 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 81 ہزار روپے ہوگئی ہے۔پیکانٹو 1.0 اے ایک لاکھ 27 روپے سستی ہوکر 20 لاکھ 49 ہزار کی بجائے 19 لاکھ 22 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسپورٹیج الفا کی قیمت میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے کمی کی گئی اور یہ اب 43 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 42 لاکھ

94 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 48لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 47 لاکھ 82 روپے میں دستیاب ہوگی یعنی اسے ایک لاکھ 17 ہزار روپے سستا کیا گیا ہے۔اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے کمی سے 53 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 52 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کیا

سورینٹو 2.4 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے کم ہوگئی اور اب یہ 69 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 68 لاکھ 36 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کیا سورینٹو 2.4 اے ڈبلیو ڈی ایک لاکھ 87 ہزار روپے سستی ہوئی اور اب اسے خریدنے کے لیے 79 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 78 لاکھ 12 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔سورینٹو 3.5 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں ایک لاکھ 96 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 82 لاکھ 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…