بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم نے الیکٹرک موٹرسائیکل کا افتتاح کر دیا کلچ اور نہ ہی گیئر ،ای بائیک کے حیرت انگیز فیچرز

datetime 8  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کے مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کے لیے مسئلہ بن چکی ہے۔ ماحولیات میں بہتری کے لیے ہمیں الیکٹرک گاڑیاں لانا ہوں گی۔ پاکستان کی پہلی ماحول دوست الیکٹرک موٹرسائیکل (ای بائیک) کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

وزیرا عظم عمران خان نے کہاکہ الیکٹرک موٹرسائیکل منصوبہ خوش آئند ہے الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار فراہم ہو گا۔ خوشی ہے الیکڑک وہیکلز سے نئی صنعت جنم لے گی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے اور الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم ہے ہم درخت لگا رہے ہیں اور نیشنل پارکس بنا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ مفادات کے لیے پالیسیاں بنانے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے ہم شہروں کے لیے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں جبکہ ہم نے پانی کی ری سائیکلنگ پر بھی کام کرنا ہے۔ لاہور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کے لیے مسئلہ بن چکی ہے۔ لاہور کو باغوں کا شہر کہا جاتا تھا لیکن آج وہاں آلودگی ہے۔ پاکستان بے شمار وسائل اور نعمتوں سے مالامال ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہے اور آئندہ نسلوں کے بارے میں سوچنا ہے۔ خوشی ہے ماحولیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات کو دنیا تسلیم کر رہی ہے اور ماحولیات میں

بہتری کے لیے ہمیں الیکٹرک گاڑیاں لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا قوم نے خود ہی اپنے لوگوں کی مدد کی۔ اب ہمیں ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ سوچ بھی تبدیل کرنا ہو گی کہ امداد نہیں ملے گی تو ملک نہیں چلے گا۔ میرا یقین ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر اپنے مسائل حل کریں گے تو مضبوط ہوں گے۔

ای بائیک کا اجرا موجودہ حکومت کی پاکستان الیکٹرک وہیکلز پالیسی 25ـ2020 کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ پالیسی گزشتہ سال منظور کی گئی تھی۔اس پالیسی کے تحت ایک مضبوط الیکٹرک وہیکل مارکیٹ کو ہدف بنانا تھا جس میں 2030 تک مسافر وہیکلز اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکس کا 30 فیصد جبکہ 2040 تک 90 فیصد حصہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس پالیسی کی نمایاں خصوصیات میں آٹو موبائل کی صنعت کی مرحلہ وار منتقلی بھی شامل ہے۔ اس میں 2 اور 3 پہیوں والی اور ہیوی کمرشل وہیکلز شامل ہیں جبکہ گاڑیاں بنانے والوں کو مراعات کی فراہمی بھی اس پالیسی کا حصہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے لانچ کی جانے والی یہ الیکٹرک موٹرسائیکل ایک پاکستانی کمپنی جولٹا الیکٹرک نے تیار کی

ہے، یہ ای بائیک جے ای 70، جے ای 70 ایل، جے ای 70 ڈی، جے ای 100 ایل، جے ای 125 ایل موٹرسائیکل، جے ای اسکوٹی اور جے ای اسپورٹس سمیت مختلف ماڈلز میں دستیاب ہو گی۔ای بائیک توانائی کی بچت کرے گی اور رات بھر چارج ہو سکے گی جبکہ اس کی خصوصیات میں نہ تو کلچ اور نہ ہی گیئر ہے۔ان جولٹا ای بائیکس کی رفتار 10 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہو گی، یہ بائیک ایک دفعہ بار چارج کیے جانے کے بعد 60 سے 100 کلو میٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت کی حامل ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…