ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی‎‎

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی، پروفیسر گلزار کی شادی میں کئی روز تک ہلا گلا ہوتا رہا، شادی میں بیٹے، بیٹیوں، پوتے پوتیوں نے شرکت کی۔اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ پروفیسر گلزار کی

اہلیہ کا انتقال ہوا تو کچھ عرصے بعد ان کے بچوں نے اپنے بابا کا گھر بسانے کا فیصلہ کیا۔پروفیسر گلزار کی شادی کے لیے گھر والوں نے دلہن ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا، رشتے کی بات چلی تو پروفیسر گلزار اور نزہت یاسین نے پہلی ملاقات میں ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔دادا جی کی شادی کے دن طے پائے تو دونوں جانب سے اس خوشی کو دھوم دھڑکے سے منانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور پھر ایک یا دو دن نہیں شادی کی تقریبات ہفتوں چلتی رہیں۔شادی کے دن پروفیسر گلزار بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں کے جھڑمٹ میں دلہن بیاہ لائے۔شادی کے دن دادا کے پوتے پوتیاں بھی خوش نظر آئے، ایک پوتی نے دادا جی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں، یہ میرے دادا جی ہیں اور ہم دادا کی شادی کروارہے ہیں۔شادی میں شریک لوگوں نے پروفیسر صاحب اور نزہت کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…