جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

شادی سے قبل منیب بٹ مجھے بہن کہا کرتے تھے، ایمن خان

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ شادی سے قبل ان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ انہیں بہن کہا کرتے تھے۔انسٹاگرام پر ایمن خان کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان ثمینہ پیرزادہ کے سوال پر ایک انکشاف کیا۔اداکارہ نے کہا کہ ’میری اور منیب کی پہلی ملاقات شوٹ پر ہوئی، ہم نے ایک ٹیلی فلم کی

اور اس کے بعد ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا‘۔ایمن نے بتایا کہ ’اس وقت میں بہت چھوٹی تھی لیکن پھر ہم اچھے دوست بن گئے اور منگنی سے قبل 4 سال گہرے دوست بھی رہے‘۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’شوہر منیب اْس وقت مجھے بہن کہا کرتے تھے، انہوں نے اپنی والدہ سے کہا تھا کہ یہ میری بہن جیسی ہے‘۔دوسری جانب اداکارہ ایمن خان کے شوہر منیب بٹ ایک ویب انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں ان کی اہلیہ ایمن خان نے پروپوز کیا تھا۔منیب کا کہنا تھا کہ ’ایمن نے مجھے پروپوز کیا لیکن وہ اس بات کو مانتی ہی نہیں ہے، ہر پروگرام میں جاکر کہتی ہے کہ وہ ایک مذاق تھا’۔دوسری جانب اداکارہ نوال سعید کا کہنا ہے کہ انہیں نیند میں اٹھ کر بیٹھنے اور باتیں کرنے کی عادت ہے۔اداکارہ حال ہی میں ایک نجی پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور اپنی زندگی میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعے سے متعلق گفتگو کی۔نوال سعید نے کہا کہ ’ میں خاندان کی ایک تقریب میں شریک ہوئی تھی، اس تقریب کے لیے میں نے آنکھوں میں بہت سارا کاجل بھی لگایا ہوا تھا، اس وقت نیند میں باتیں کرنے اور اٹھ کر چلنے پھرنے کی بھی عادت تھی، اس رات خالہ برابر میں سورہی تھیں، میری آنکھیں بہت واضح ہیں اور سونے کے دوران کاجل آنکھوں میں بری طرح پھیل گیا، پھر میں اٹھ کر بھی بیٹھ گئی اور باتیں کرنے لگی جس سے خالہ ڈر

گئیں‘۔انہوں نے بتایاکہ ’ میری خالہ بری طرح ڈر گئیں اور انہوں نے کہا کہ اس رات میں آنکھوں میں کاجل پھیلنے کی وجہ سے کافی خوفناک لگ رہی تھیں‘۔نوال سعید نیک ہا کہ ’ اس واقعے کے بعد سے خالہ آج تک میرے ساتھ اکیلے نہیں رہتیں، وہ جب بھی میرے ساتھ اکیلی ہوتی ہیں انہیں وہ منظر یاد آجاتا ہے اور کہتی ہیں میں اس رات بہت ڈراؤنی لگ رہی تھی‘۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ’اب نیند میں اٹھ کر چلنے کی عادت ختم ہوگئی ہے لیکن نیند میں باتیں اب بھی کرتی ہوں’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…