ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

شاہنواز دھانی نے سرفراز احمد کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کے بعد معافی مانگ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(این این آئی)ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کے بعد ان سے معافی مانگ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابو ظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم مدمقابل تھیں۔ٹاس

جیت کر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا مشکل ٹارگٹ دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورا کرنے میں ناکام رہی اور ملتان سلطانز نے یہ میچ 110 رنز کے بڑی مارجن سے اپنے نام کیا۔پی ایس ایل میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقینِ کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی اور کرکٹ کی ہی ہونی ہے۔گزشتہ روز کے میچ میں بھی ایسے ہی دل کو چھو جانے والے لمحات دیکھنے میں آئے کہ جب چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر شاہنواز دھانی نے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی۔رن آؤٹ کرنے میں تو شاہنواز دھانی ناکام رہے لیکن سینئر کھلاڑی کی عزت میں انہوں نے سرفراز احمد سے معذرت خوانہ انداز میں ہاتھ لہرا کر معافی مانگی جس کے جواب میں سرفراز بھی مسکرا دئیے۔شائقین کرکٹ میچ میں اس لمحے کو اپنا فیورٹ لمحہ قرار دیتے ہوئے دھانی کی تعریف کی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اور شاداب خان کی جانب سے علامہ اقبال کی بچوں کیلئے لکھی مشہور نظم ’لب پہ آتی‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔گزشتہ روز شاداب خان نے اپنے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان سْپر لیگ کے چھٹے

ایڈیشن کا میچ کھیلنے کے بعد اپنی ٹیم کے ہمراہ ہوٹل واپس جارہے ہیں۔ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بس میں موجود ہے جہاں شاداب اپنی سْریلی آواز سے کھلاڑیوں کو تفریح فراہم کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان مائیک میں ’لبِ پہ آتی ہے دْعا‘ پڑھتے ہیں اور اْن کا انداز بالکل وہی ہوتا ہے

جیسے اسکول میں طلبہ پڑھتے ہیں۔شاداب خان کو ’لبِ پہ آتی ہے دْعا‘ پڑھتا دیکھ کر حسن علی بھی پیچھے نہ رہے اور وہ بھی اسکول کی یادیں تازہ کرنے اپنے دوست کے ساتھ مائیک میں دْعا پڑھنے لگے۔قومی کرکٹرز کی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹک ٹاک صارفین کا کہنا ہے کہ اْنہیں اپنے اسکول کا زمانہ یاد آگیا ہے۔ایک صارف نے لکھا

کہ جب ہم اسکول میں تھے تو اْس وقت اسپیکر پر ایسے ہی یہ دْعا پڑھتے تھے۔ٹک ٹاک صارف نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ حسن عل اور شاداب خان نے اسکول یاد دلا دیا۔عبداللّہ نامی صارف نے قہقہے لگاتے ہوئے لکھا کہ اسکول میں اکثر ایسے ہی ہوتا تھا۔آفاق نامی صارف نے لکھا کہ اب سے شاداب خان میرے فیورٹ گلوکار ہیں۔دانیال نامی صارف نے کہا کہ اب یہ ویڈیو میم میں تبدیل ہوجائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…