منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پینشنرز نے دس فیصد اضافے کو مسترد کر دیا

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)پینشنرز نے سندھ حکومت کی جانب سے دس فیصد اضافے کو مسترد کر دیا، پینشن میں بیس فیصد اضافے کا مطالبہ،بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کو ہدایت کرنے کی اپیل،21جون سے سندھ بھرمیں رٹائر ملازمین کا احتجاج کا اعلان تفصیلات کے مطابق رٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائیز ایسوسیئیشن سندھ

کی چیف آرگنائیزر ارشاد بروہی، اراکین اسحاق لاشاری نذیر میمن منیر کھوسو عنایت بھٹو نے اپنے ایک بیان میں پینشن میں صرف دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ پینشن میں بھی بیس فیصد اضافہ کیا جائے کیونکہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ اب دوائیوں کا اتنا بل آتاہے کہ گذر سفر بہت ہی مشکل سے ہوتا ہے اور ہمیشہ سے روایت ہی ہے کہ جتنا تنخواہ میں اضافہ کیاجاتاہے اتنی ہی پینشن بڑھائی جاتی ہے پہلی مرتبہ پینشنرز کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے پینشنرز کو آدھا اضافہ دیا جا رہا ہے حالانکہ بیس فیصد اضافے سے کوئی خزانہ خالی نہیں ہوجائے گاچیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے تو اسمبلی میں اعلان کیاتھا کہ وہ ملازمین کے ساتھ ہیں اور ملازمین کو تیس فیصد اضافہ دینے کا مطالبہ کیا تھا بلاول بھٹو زرداری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی سندھ حکومت کو ہدایت کریں کہ پینشنرز کی پینشن میں بیس فیصد اضافہ کرے رٹائرڈ گورنمنٹ ایمپلائیز ایسوسیئیشن سندھ بیس فیصد اضافہ حاصل کرنے کیلئے 21 جون پیر کے دن سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کورٹرز میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتی ہے اگر پھر بھی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے توپھر کراچی میں سندھ اسمبلی کے سامنے تا دم مرگ دھرنا دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…