اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ،ٹی وی دیکھنے شوقین افراد کو من پسند چینل دیکھنے کیلئے پیسے ادا کرنا پڑیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے نئی کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے مطابق من پسند چینل دیکھنے والے افراد کو پیسے دینا پڑیں گے اپنا پسندیدہ چینل دیکھنے کیلئے سبسکرائب کرنا ہو گا وفاقی کابینہ کو آج کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ کیبل ڈیجیٹلائزیشن پالیسی سسٹم ڈی ٹی ایچ سے بھی زیادہ جدید اور ایڈوانس ہو گی ۔