جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

احسن اقبال کا متنازعہ بیان ، اوورسیز پاکستانی نے معافی مانگنے اور 2 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اوورسیز پاکستانی کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے حالیہ متنازعہ بیان پر انہیں معافی مانگنے اور 2 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے محمد عارف تارڑ نے اپنے وکیل کے

ذریعے احسن اقبال کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بطور سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) آپ نے 12 جون کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے سیاسی و مقامی معاملات کے حوالے سے سمجھ بوجھ سے متعلق اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز بیان جاری کیا ۔ اس آپ نے ناانصافی پر مبنی تنقید اور اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے نفرت کا اظہار کر کے ان کی توہین کی ہے جو کہ اپنے وطن عزیز کی بہتری کے لئے بیرون ملک خدمات سرانجام دے رہے ہیں پاکستانی کمیونٹی ہر سال ملک کی کمزور معیشت کو مدد دینے کے لئے لاکھوں ڈالرز زرمبادلہ کی صورت میں بھیجتی ہے ۔ وہ اس کے عوض نفرت اور اس طرح کے توہین آمیز بیانات کی بجائے بہتر سلوک کی مستحق ہے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کا بیان مضحکہ خیز ہے اس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا آپ اپنے بیان پر معافی مانگیں اور 14 روز کے اندر ایڈوانس 2 کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کریں ورنہ آپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…