پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

حادثے کی حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی، ملت اور سرسید ٹرین حادثے کی رپورٹ میں انکشافات

datetime 12  جون‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن) ملت اور سرسید ٹرین حادثے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لیگج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی کے قریب رتی ریلوے اسٹیشن پر ملت اور سرسید ایکسپریس ٹرین حادثے کے حوالے سے مکمل حقائق سامنے لانے والی لیگج وین کا

روٹ سی ای او کے احکامات کے باجود تبدیل کرکے ردوبدل کیے جانے کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ گریڈ21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے حادثہ لیگج وین میں بک کیے گیے سامان کی ایگزمینشن کرنے سے قبل کسی دوسرے اسٹیشن پر بھجوا کر ثبوت مٹانے کے حوالے سے رپورٹ وزیر ریلوے اعظم سواتی اور چیرمین ریلوے کو بھجوادی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ متعلقہ ڈویڑنل افسران نے حقائق چھپانے کے لئے لیگج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان بک کیا، ڈپٹی ڈی ایس سکھر اصغر بھٹو اور ڈویڑنل میکینکل انجینئر محمد ثقلین نے سی ای او کو لیگج وین میں زیادہ سامان ہونے اور سیل نہ لگانے کی اطلاع دی، لیگج وین میں زیادہ سامان بک ہونے پر افسران نے ثبوت مٹانے کیلئے لیگج وین کا روٹ تبدیل کیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ملت ایکسپریس ٹرین کی لیگج وین میں مقررہ حد سے زیادہ سامان لوڈ کیا، لیگج وین کو مکمل سیل ہی نہیں لگائی گی تھی، لیگج وین میں حد سے زیادہ سامان ہونے سے ٹریک پر بوجھ پڑا جو حادثہ کا سبب بنا۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کی شکار لیگج وین کو سی ای او کے حکم کے باوجود حادثہ کی جگہ پر سیل نہیں لگائی گئی، حادثات کی تحقیقات میں معاون ثابت ہونے والی لیگج وین میں سامان کو چیک کرنے کے لئے متعلقہ وین کو

لاہور ڈویڑن بھجوانے کی ہدایت کی گئی تھی، لیکن پرسرار طریقے سے لیگج وین کو ملتان ڈیویڑن میں کاٹ کر لاہور کی بجائے فیصل آباد بھجوا دیا گیا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 2.1 ٹن سامان لیگج وین میں بک ہونا چاہیے، ملت ایکسپریس ٹرین کے ساتھ لگی لیگج وین کو چیک کرنے کا مقصد مقررہ کردہ قوانین سے زیادہ سامان تو بک نہیں تھا، حقائق چھپانے اور احکامات کو نہ مانتے ہوئے لیگج وین کو لاہور کی بجائے

فیصل آباد بھجوادیا گیا، امکان ہے حد سے زیادہ اوور لوڈ سامان کو نکال دیا گیا ہے، ثبوت مٹانے کیلئے متعلقہ ڈویڑنل آفسران نے احکامات ہوا میں اڑادئیے، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں کی گئی تفتیش قابل اعتبار اور قابل قبول نہیں ہو سکتی، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے نے شکوک کا اظہار ظاہر کرتے ہوئے رپورٹ وزیر ریلوے اور چیرمین ریلوے کو بھجوادی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…