منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف پی کے 63 پر پرویز خٹک گروپ کو زبردست دھچکا، سینئر رہنما اور وفاقی وزیر کے دست راست نے وفاداریاں بدل لیں

datetime 9  جون‬‮  2021 |

نوشہرہ (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پی کے 63 پر پرویز خٹک گروپ کو زبردست دھچکا،پرویز خٹک گروپ کے سینئر رہنما اور پرویز خٹک کے دست راست میاں اقبال شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت لیاقت خٹک گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا،عنقریب حلقہ پی کے63میںایک بڑے پاور شو کا انعقاد ہوگا ،تفصیلات کے

مطابق نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63میں پاکستان تحریک انصاف کے پرویز خٹک گروپ کو بڑا دھچکا ،وزیر دفاع پرویز خٹک کے دست راست اور مقامی سینئرسیاسی رہنماء اقبال شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت لیاقت خٹک گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیااس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف پرویز خٹک گروپ کے رہنماء اقبال شاہ نے کہا کہ نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 میں مزید کئی اہم رہنماء ہم سے رابطے میں ہے اور وہ بھی بہت جلد لیاقت خٹک گروپ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرے گے اور اس سلسلے میں نوشہرہ کے حلقہ پی کے 63 میں ایک بڑا پاور شو کیا جائے گا ،اس موقع پر سابق تحصیل ناظم احد خٹک ،تحریک انصاف کے اہم رہنماء معتصم بااللہ ،سابق ناظم وصال محمد خان اور سابق ناظم ارشد خان بھی موجود تھے اقبال شاہ نے کہا کہ ہم وزیر دفاع پرویز خٹک کے جھوٹے وعدوں اور دعووں سے بیزار آچکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لیاقت خٹک ایک ملنگ درویش صفت انسان ہے اور آج سے ہم سب لیاقت خٹک کے سائے تلے اپنی سیاسی کارواں رواں دواں رکھتے ہوئے اپنا سیاسی سفر جاری رکھیںگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…